مہر نیوز کے مطابق، آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سوڈان کے ایک گاؤں میں لوگوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ لوگ مارے گئے۔
انہوں نے سوڈانی حکام سے ملک میں جاری خانہ جنگی کے جلد از جلد خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
امام جمعہ تہران نے غزہ میں صہیونی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اس جنگ میں تقریباً 40 ہزار خواتین اور مردوں کے قتل عام کو المناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران غزہ کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور اسے غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے پر فخر ہے۔
انہوں نے مجاہدین خلق (دہشت گرد گروپ) کے حوالے سے عدلیہ کے ٹربیونل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ تنظیم نے 17000 بے گناہ لوگوں کو قتل کیا، امید ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی سزا ملے گی۔
آیت اللہ خاتمی نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے زور دے کر کہا کہ عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر حق رائے دہی کا استعمال دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں سب کو قانون کے مطابق چلتے ہوئے ووٹنگ کے عمل میں بھرپور شرکت کے ذریعے دشمن کی امیدوں پر پانی پھیرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ